ہومپاکستانوبائی امراض میں خطرناک اضافہ، ڈاکٹر سیمی جمالی کو اہم ذمے داری مل گئی

وبائی امراض میں خطرناک اضافہ، ڈاکٹر سیمی جمالی کو اہم ذمے داری مل گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کی تشکیل نو کردی، وبائی، انفیکشیئس ڈیزیز ماہرین نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل کرلے گئے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس چودہ اراکین پرمشتمل ہو گی، جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کی نمائندگی ہوگی ، ڈاکٹرسیمی جمالی کو نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل نوشیروان برکی نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے سابق سربراہ تھے۔

ذرائع وزرات صحت کا کہنا ہے کہ وبائی، انفیکشیئس ڈیزیز ماہرین نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل کئے گئے ہیں، ڈی جی ہیلتھ پاکستان نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کی سیکرٹری ہوں گی جبکہ عائشہ رضا فاروق، ڈاکٹرصفدر رانا نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے ممبرنامزد کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس اعزازی طور پر خدمات انجام دےگی اور وہ وزیرصحت کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال اگست میں جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ڈاکٹر سیمی جمالی 33 سال تک خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔