ہومپاکستانعمران خان نے جے آئی ٹی کے سامنے کیا بیان دیا ؟ سب نیوز نے پتہ لگا لیا

عمران خان نے جے آئی ٹی کے سامنے کیا بیان دیا ؟ سب نیوز نے پتہ لگا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فرحت کاظمی کے سامنے پیش ہوئے۔ اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش ہونے کے لیے دو دفعہ نوٹس بھیجا تھا۔
عمران خان کا جے آئی ٹی کوبیان میں کہا کہ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا۔شہباز گل پر تشدد کے حوالے اپنی تقریر میں کوئی دہشت گردی نہیں کی،
انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں جو تقریر کی وہ دہشت گردی کے ذمرے میں نہیں آتی ،
اپنی تقریر میں قانونی ایکشن لینے کی بات کی کوئی دھمکی نہیں دی،
ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریری بیان جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی تفتیشی ونگ رخسار مہدی کے حوالے کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔