گلگت(آئی پی ایس)سیکریٹری داخلہ اقبال حسین خان و چیئرمین کمیٹی برائے امدادی و بحالی کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ہونے والے نقصانات کے جائزے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف اور نقصانات کے فوری بحالی کے کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل،گگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کمال الدین قمر نے ایمرجنسی ورکس کے حوالے سے کئیے گئے اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں محکمہ تعمیرات گلگت بلتستان نے متاثرین کی مستقبل اباد کاری کے حوالے سے اپنی گذارشات سیکریٹری داخلہ و چیئرمین کمیٹی برائے امدادی و بحالی اقبال حسین خان کو پیش کی۔
اجلاس میں اب تک مجموع صورتحال اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات بابت ایمرجنسی ورکس، واٹر اینڈ پاور ،تعمیرات،صحت،تعلیم و دیگر شعبوں کی بحالی کے حوالے سے اب تک کتنا کام ہوا ہے،کتنا کام باقی رہ گیا ہے اور کب تک بحالی کے کام مکمل ہوگا سے متعلق چیئرمین کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد متاثرین کی مکمل بحالی ممکن ہو اور وہ اپنی معمول کی زندگی کی جانب طرف لوٹ آئیں۔انہوں نے مزید کہا گلگت بلتستان حکومت بحالی کے کاموں میں دن رات کوشاں ہے،اور متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔
چیرمین کمیٹی برائے امدادی و بحالی نے تمام محکمہ جات کو ہدایات دیں کہ وہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔
اجلاس میں حکمہ تعمیرات، محکمہ برقیات, LG&RD, محکمہ صحت،محکمہ تعلیم ودیگر متعلقہ اداروں کے آفیسران نے خصوصی شرکت کی۔
گلگت بلتستان حکومت بحالی کے کاموں میں دن رات کوشاں ہے،سیکریٹری داخلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
