گلگت (آئی پی ایس) جیالی نے مثال قائم کر دیا پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹریٹ بنانے کیلئے بغیر کرایہ پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹریٹ بنانے کیلئے مارکیٹ گفٹ کر دیا ۔
پروین جاوید کو گلگت میں صوبائی سیکرٹریٹ بنانے کیلئے اپنی مارکیٹ میں دکانیں دینے کیلئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے رابطہ کیا تھا جس پروین جاوید نے تحریر طور پر بغیر کرایہ کے مارکیٹ میں صوبائی سیکرٹریٹ بنانے کا گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو لکھ کے دے دیا گورنر گلگت بلتستان نے پروین جاوید کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پروین جاوید نے کمرشل ایریا میں پیپلزپارٹی کیلئے بغیر کرایہ کے اپنی دکانیں سیکرٹریٹ بنانے کیلئے دیکر پیپلزپارٹی کی حقیقی کارکن ہونے کا ثبوت دے دیا ہے ۔ پیپلزپارٹی اپنی قربانی دینے والے کارکنوں کو کِبھی نظر انداز نہیں کر رہی ہے ۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت کے شہر میں اتحاد چوک میں پیپلزپارٹی کا صوبائی سیکرٹریٹ کا بنا پیپلزپارٹی کیلئے اعزاز کی بات ہے امید ہے اب گلگت بلتستان کے جیالے سیکرٹریٹ کو مضبوط کرینگے اور فعال بھی کرینگے ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے گلگت بلتستان کے کئے لا زوال خدمات ہیں ان خدمات کا ازلہ تو نہیں کیا جا سکتا ہے مگر پیپلزپارٹی کے کارکن پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔ اس موقعے پر پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کر کے پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹریٹ کو بنانے کیلئے ہماری مارکیٹ کا انتخاب کیا ہے جس میں بغیر کسی کرایہ کے صوبائی سیکرٹریٹ کیلئے اپنی مارکیٹ میں دکانیں دے رہی ہوں ۔
انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹریٹ بناکر تمام کارکنوں کو ایک پیلٹ فورم پر جمع کیا جائے گا ۔ اس موقعے پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ پروین جاوید مین بازار ایریا کے دکانیں سے مہینے کے ہزاروں روپے کرایہ پر بھی وصول کر سکتی تھی مگر پیپلزپارٹی کی حقیقی جیالی ہونے کی وجہ سے انھوں نے میںن مارکیت ایریا میں پارٹی آفس بنانے پر ترجیح دے دیا ۔ جو کہ بہت خوش آئین بات ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پروین جاوید جیسے جیالے کارکن جب تک پیپلزپارٹی میں ہوں گے تب تک پیپلزپارٹی فعال اور مضبوط ہوتی رہی گی ۔ پیپلزپارٹی پروین جاوید کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے جیالے پروین جاوید نے صوبائی سیکرٹریٹ کے لئے مارکیٹ گفٹ کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
