ہومبریکنگ نیوزمیانمار کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے سے500 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے سے500 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

ینگون، نیویارک: (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے اداروں نے کہا ہے کہ میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتیاں الٹ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مشترکہ بیان کے مطابق دونوں کشتیاں جون کے آخر میں میانمار کی ریاست راکھین سے روانہ ہوئی تھیں، جن میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق بعض مسافروں نے بنگلہ دیش کے علاقے کاکس بازار کے پناہ گزین کیمپوں سے سفر شروع کیا تھا، ایک کشتی میں 250 جبکہ دوسری کشتی میں 280 افراد سوا ر تھے ۔

اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ یہ سفر معمول کے بحری سفری موسم سے باہر کیے گئے، جب سمندری حالات عموماً زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال بحیرہ انڈمان اور خلیج بنگال میں تقریباً 300 افراد کے لاپتا یا ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں روہنگیا پناہ گزین اور بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔