اسلام آباد-سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود کی قیادت میں وفد کی چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن( ر )محمد عثمان سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھول پیش کیے
۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود نے چئرمین سی ڈی اے سے کہا کہ آفیسرز ایسوسی ایشن ادارے کی بقا اور ترقی کے لئے سی ڈی اے چیئرمین اور بورڈ ممبران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے درخواست کی کہ ہمارے سی ڈی اے آفیسرز اور ملازمین کے مختلف نوعیت کے مسائل ہیں جس پر چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر) محمد عثمان نے اعتماد دیا کہ سی ڈی اے آفیسرز کے جو مسائل ہے اس پر میں آپ کو اسپیشل میٹنگ کرنے کے لئے ٹائم دوں گا۔
جس پر جنرل سیکرٹری نے شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد میں شامل آفیسرز میں وائس پریزیڈنٹ طارق محمود چوہدری ،پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران اس کے علاوہ ڈائریکٹر عمر عظمت اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف رشید اور بھی سی ڈی اے کے معزز آفیسرز ملاقات میں شامل تھے۔آخر میں چیئرمین سی ڈی اے نے آفیسرز ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی کہ آنے والے وقت میں سی ڈی اے آفیسرز کے مسائل حل کرنے پر بات چیت کریں گے اور پھول پیش کرنے پر سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔
