ہومتازہ ترینبنگلادیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد سے متعلقہ 6ارب 20کروڑ ڈالرکے اثاثے ضبط کرلیے

بنگلادیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد سے متعلقہ 6ارب 20کروڑ ڈالرکے اثاثے ضبط کرلیے

ڈھاکہ(سب نیوز)بنگلا دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے متعلقہ 6ارب 20کروڑ ڈالر(تقریبا 760ارب ٹکا)کے اثاثے ضبط کرلیے۔بنگلادیشی حکام کے مطابق ضبط کیے گئے اثاثوں کا تعلق حسینہ واجد، خاندان اور 10بزنس گروپوں سے ہے۔بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کے بنگلا دیش میں اوربیرون ملک اثاثے بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق 2024 میں طلبہ کی قیادت میں چلنے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹائے جانے اور بھارت فرار ہونے کے بعد حکام نے شیخ حسینہ کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ اس کے ساتھ ان کے قریبی رشتہ داروں اور ان بڑے کاروباری گروپوں کی بھی چھان بین کی جا رہی تھی جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ان کے 15 سالہ دور حکومت میں غیر معمولی فائدہ اٹھایا۔ بنگلا دیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (بی ایف آئی یو)کے مطابق ملک کے اندر 570 ارب ٹکا اور بیرون ملک مزید 190 ارب ٹکا مالیت کے اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔
بنگلادیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ اختیار محمد مامون کے مطابق شیخ حسینہ اور ان سے منسلک افراد کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں اب تک 98 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم کی واپسی کے لیے مزیدکام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ رواں سال کے اختتام تک اس حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔