سیلابی صورتحال ، تحریک انصاف وفاقی حکومت کیساتھ بیٹھنے کو تیار، ایف آئی اے اور سنسر شپ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے نوٹسز، ہائیکورٹ کے فیصلے اور سنسر شپ کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ،وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے ہم شریک ہونگے
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے دس ارب سے زائد اکٹھے کر چکے ہیں ، متاثرین کو کیش امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر حکومت سنسر شپ نہیں کر رہی تو کون کر رہا ہے حکومت وضاحت کرے
تحریک انصاف وفاقی حکومت کیساتھ بیٹھنے کو تیار، فواد چوہدری کا بڑا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
