ہومپاکستانملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر ملک بھر میں کل ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر ملک بھر میں کل ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر ملک بھر میں کل ایک روزہ سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ملک بھر میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کی تجویز کی منظوری دی اور کابینہ ڈویژن کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ان کی عمر 96 سال تھی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔