کراچی (سب نیوز)پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا ڈبلیو سوکوتجو نے اپنی اہلیہ تمارا سوکوتجو کے ہمراہ بلاول ہاوس کراچی میں پاکستان کی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل مدذاکر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں دوست ممالک کے باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
