Saturday, July 20, 2024
ہومدنیامراکش:زیرزمین فیکٹری میں سیلابی پانی بھر جانے سے 28 افراد ہلاک

مراکش:زیرزمین فیکٹری میں سیلابی پانی بھر جانے سے 28 افراد ہلاک

رباط،مراکش میں زیر زمین فیکٹری میں سیلابی پانی بھر جانے سے 28 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں سیلابی پانی بھر جانے سے جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔مراکشی حکام کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری تانگیر شہر کے ایک گھر میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی اور بارش کے بعد زیر زمین فیکٹری میں 3 میٹر تک پانی بھر گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی پانی اتنی تیزی سے زیر زمین فیکٹری میں داخل ہوا کہ مزدوروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔پولیس نے مکان کو سیل کر دیا اور زیر زمین فیکٹری کے غیر قانونی قیام کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔