ہومپاکستانگوادر،فتنہ الہندوستان کی حملے کی ناکام کوشش، جوابی کارروائی میں3 دہشتگرد ہلاک

گوادر،فتنہ الہندوستان کی حملے کی ناکام کوشش، جوابی کارروائی میں3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے علاقے گوادر میں فتن الہندوستان کے دہشت گردوں نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گوادر میں واقع تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتن الہندوستان کے حملے کو ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا اور مزید 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک اور حملے کی کوشش میں گوادر شاہراہ کے قریب واقعہ ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے جہاں 4 دہشت گرد فورسز کے گھیرے میں ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر جی او سی خود آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔