Sunday, November 3, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق، 1,008 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق، 1,008 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12,066ہوگئی جبکہ مزید1,008 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد556,519ہوگئی ۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,008نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ56ہزار519ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2 لاکھ 51ہزار434ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ61ہزار 347افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں68ہزار625،اسلام آباد میں42ہزار080،بلوچستان میں18ہزار877 ،گلگت بلتستان میں4918اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9238کیسز سامنے آچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید40مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12066ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4132افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 4919،خیبرپختونخوا میں 1964،اسلام آباد میں480،بلوچستان میں196اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث273 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ31ہزار510 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,797مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,441افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ12ہزار943مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار509کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1008افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 82لاکھ56ہزار378افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔