Friday, September 20, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے،آفیسرزکامطالبہ

سی ڈی اے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے،آفیسرزکامطالبہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )جنرل سیکریٹری سی ڈے اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود ، پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد، چیئرمین ریاض خان اور تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے کہا کہ سی ڈی اے آفیسر اور اسٹاف کے ساتھ ایف 8کچہری میں ہونے والے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن وزیر اعظم عمران خان، چیف کمشنر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے درخواست کرتے ہیں سی ڈی اے آفیسر اور عملے پر تشدد کرنے والوں اور سی ڈی اے کے آفس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاے۔سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن اپنے آفیسر کے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس طرح کی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔