Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانلال حویلی میں آج تین بجے کیا ہونے جارہا ہے ؟اہم خبر آگئی

لال حویلی میں آج تین بجے کیا ہونے جارہا ہے ؟اہم خبر آگئی

راولپنڈی(سب نیوز)سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔عدلیہ اوراداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچےگی، جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کے بجائے 62 وزرا لگائے جن میں 17 بےمحکمہ ہیں جب کہ اسٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 100 روپے کلو آٹا،دوائیاں نایاب اور لوگ بجلی کا بل دے نہیں سکتے۔انہوں نے اعلان کیا کہ آج3بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔