Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانچیئر مین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس جاری

چیئر مین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، اب سازش کی جارہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوادیا جائے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب ممبئی حملہ ہوا تو آصف زرداری نے بیان دیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو بھارت بھجوایا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ میری حکومت گرانے پر اسرائیل اور بھارت میں خوشی منائی گئی، رجیم چینج کی سازش اب آگے چل رہی ہے، بھارت میں کہا جاتا تھا کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا، ڈس انفولیب پاکستان کے خلاف سازش کر رہی تھی، ڈس انفولیب مجھے اور فوج کو ٹارگیٹ کر رہی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔