Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو جاری نوٹسز میں ترمیم کا فیصلہ

ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو جاری نوٹسز میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو جاری نوٹسز میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوٹسز میں ترمیم کر کے ایس او پیز کے مطابق نوٹسز جاری کریں گے۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا ہے، عدالت نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے بیان کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی ملازمین نے ایف آئی اے نوٹسز کو خلاف ضابطہ ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔