انقرہ،ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نئے آئین کا عندیہ دے دیا ہے۔ترک صدر طیب اردوا ن نے کہا ہے کہ مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔ ملک میں نئے آئین پر بحث کرنے کا وقت ہے۔ترک صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اتحادیوں میں اتفاق رائے ہوا تو مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ آئین کو قابضوں نے مرتب کیا۔ ترکی میں اگلے صدارتی و پارلیمانی انتخابات 2023 میں ہوں گے۔2003-2002 میں اے کے پی نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی اور اردوغان کو وزیر اعظم بنایا گیا۔ترک صدر نے اے کے پارٹی کے قیام کے ایک سال بعد 2002 میں اقتدار میں آئے۔ وہ 11 سال تک ترکی کے وزیر اعظم رہے اور پھر 2014 میں ملک کے پہلے براہ راست صدر منتخب ہوئے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے نئے آئین کا عندیہ دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔