Wednesday, April 22, 2026
ہومبریکنگ نیوزپہلگام واقعے کو ایک سال مکمل: بھارتی سکیورٹی فورسز بے نقاب، میڈیا کی تنقید میں اضافہ

پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل: بھارتی سکیورٹی فورسز بے نقاب، میڈیا کی تنقید میں اضافہ

نئی دہلی: (آئی پی ایس) پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال مکمل ہو گیا، جس کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی بے نقاب ہوگئی۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں مجرمانہ سکیورٹی غفلت پربھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکی نااہلی پر کڑے سوال اٹھانے لگا ہے، بھارتی جریدہ “دی ٹریبیون” نے مودی سرکار کی جانب سے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی پشت پناہی کی قلعی کھول دی۔

دی ٹرییبون کے مطابق ایک سال گزرنے کے باوجود پہلگام واقعے کے ذمہ دار سکیورٹی اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اتنے بڑے دہشتگرد حملے کو روکنے میں ناکام رہنے والے سکیورٹی حکام کیخلاف اب تک کوئی واضح اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ پر بھارتی انٹیلی جنس اور سکیورٹی پروٹوکول کی ناکامیوں پر پہلے بھی متعدد سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم واقعے کے بعد کل جماعتی اجلاس میں بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق ایک سال گزر جانے کے باوجود ناقص سکیورٹی حکمت عملی پرکسی ذمہ دار افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام حملہ بھارتی فالس فلیگ ڈرامہ تھا، تاہم پلوامہ، اڑی، چھتیس گڑھ اور پہلگام جیسے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کو موردِالزام ٹھہرانا بھارت کی پرانی روش ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔