بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ قابض افواج نے جلوسوں کو روکنے کیلئے کرفیو لگا دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تمام تر پابندیوں کے باوجود نڈر کشمیریوں نے نویں محرم کا جلوس نکالا، بھارتی فوج نے پرامن جلوس پر دھاوا بول کر درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش بھی کی گئی۔سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل و حمل جاری ہے اور سڑکوں پر خاردار تار بچھی ہوئی ہے۔
کشمیر کے بعض علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی،بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی،قابض بھارتی فوجیوں نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے، سرینگر سمیت دیگرشہروں میں سڑکوں کو خاردارتار لگا کر بند کردیا گیا ہے۔محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والوں کو بھارتی فورسز نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔
بھارتی فوج کا پرامن جلوس پر دھاوا ،درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
