Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنر سندھ بھی ایف آئی اے طلب

ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنر سندھ بھی ایف آئی اے طلب

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے سندھ متحرک ہوگئی ہے اور اس نے سابق گورنر عمران اسماعیل اور ایم پی اے سیما ضیا کو طلب کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے سندھ متحرک ہوگئی ہے اور اس نے سابق گورنر عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے سیما ضیا کو 12 جب کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا ہے جہاں 5 رکنی کمیٹی تحقیقات کیلیے ان کے بیانات قلمبند کرے گی۔کمیٹی تحقیقات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر میں قائم کمیٹی سے شیئر کرے گی۔

دوسری جانب اس حوالے سے پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیا کا کہنا ہے کہ انہیں یا تحریک انصاف کے دیگر عہدیداروں کو تاحال ایف آئی اے کی طرف سے کوئی لیٹر موصول نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے ملک بھر میں متحرک ہوگئی ہے۔ ایف آئی اے پشاور انکوائری افسر کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 11 اگست کو خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما میاں محمود الرشید کو بھی 11 اگست کو ایف آئی نے طلب کرلیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔