Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانعمران خان کو بچانے والوں نے سر سے ہاتھ اُٹھالیا ہے: جاوید لطیف کا دعویٰ

عمران خان کو بچانے والوں نے سر سے ہاتھ اُٹھالیا ہے: جاوید لطیف کا دعویٰ

ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو بچانے والوں نے سر سے ہاتھ اُٹھالیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نا اہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگے گی۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جوں جوں عمران خان کا اصلی چہرہ نظر آ رہا ہے اس کے فراڈ عوام میں نمایاں ہو رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میاں نواز شریف 15 ستمبر تک ممکن ہے پاکستان پہنچ جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔