ہومپاکستانمون سون بارشیں چیف میٹرولوجسٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مون سون بارشیں چیف میٹرولوجسٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مون سون کی بارشیں20 سے 30فیصدمعمول سےزیادہ ہوں گی۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پری مون سون کا اسپیل 16 سے 17 جون کوشروع ہوگا، یہ اسپیل 19سے20جون تک جاری رہے گا۔سردارسرفراز نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں کہیں ہلکی،کہیں درمیانےدرجےکی بارشیں جاری ہیں جبکہ پنجاب،شمالی بلوچستان،شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کراچی میں فی الحال تیزبارش متوقع نہیں، شہر میں22سے23جون کومون سون کاپہلااسپیل متوقع ہے ، جس میں کراچی میں کہیں ہلکی اورکہیں درمیانےدرجےکی بارش ہوسکتی ہے۔ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں27سے28جون سےمتوقع ہیں جبکہ کراچی میں جون کےآخری ہفتے اور جولائی کے شروع میں بارش کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔