اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی قائم،چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب ۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی قائم کی گئی ہے جو یونین کونسلز کی تعداد کے حوالے سے اپنی سفارشات دے گی،کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے،جبکہ وزیر داخلہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،دیگر ممبران میں سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری وزات قانون و انصاف،سیکرٹری وزات پارلیمانی امور،اٹارنی جنرل یا نمائندہ ،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد شامل ہیں۔

