ہومپاکستاننیب ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے بجٹ میں کروڑوں روپے اضافہ کر دیا

نیب ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے بجٹ میں کروڑوں روپے اضافہ کر دیا

حکومت نے قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے اضافہ کر دیا۔مالی سال 2022-2023 کے دوران نیب کے لیے 5 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

نیب افسران و ملازمین کی تنخواہوں اور الانسز کی مد میں 3 ارب 75 کروڑ روپے جب کہ نیب آپریٹینگ اخراجات کیلئے 1 ارب 37 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔نیب ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے 1 کروڑ 74 لاکھ 68 ہزارروپے رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران نیب کے لیے 5 ارب 13 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جس میں اس سال اضافہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔