ہومپاکستانسیکرٹریٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث راستے بلاک، حج فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

سیکرٹریٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث راستے بلاک، حج فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سیکرٹریٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث وزارت مذہبی امور کی جانب راستے بلاک کردیے گئے ۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے افسران و عملہ بھی کوہسار نہ جا سکا،پاسپورٹوں کی حاجی کیمپوں اور سعودی ایمبسی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔وزارت مذہبی امور کا عملہ اور سائلین کوہسار بلاک کے باہر شدید دھوپ میں انتظار کرنے پر مجبورہیں جبکہ حج فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔