پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد مارچ میں شرکت پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف مقدمات کا معاملہ،پشاور ہائیکورٹ سماعت میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے دائرضمانتی راہداری درخواست کی سماعت ہوئی ۔سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کی۔عدالت نے وزیراعلی محمود خان کی راہدری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے 2 جولائی تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے 50 ہزار دو نفری میں ضمانت دے دی۔وکلاء ہڑتال کے باعث ویزراعلی خود عدالت میں پیش ہوئے۔وزیراعلی محمود خان پر پی ٹی آئی مارچ کے بعد تین مقدمات درج کئے گئے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
