ہومدلچسپبچے کے قتل کے الزام میں گائے کو گرفتار کر لیا

بچے کے قتل کے الزام میں گائے کو گرفتار کر لیا

خرطوم(نیوز ڈیسک )سوڈان میں پولیس نے 12 سال کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گائے نے 12 سالہ بچے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جس کے بعد گائے کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے والی گائے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا، بچے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔