قلعہ سیف اللہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قلعہ سیف اللہ کے نواحی علاقے اخترزئی کے مقام پر مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقہ اخترزئی ادولہ کےمقام پر ویگن حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر حافظ قاسم کاکڑ نے بتایا کہ ویگن حادثے میں ایک 13 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا جسے کوئٹہ منتقل کیاجارہاہے۔
ایمبولینسز لاشوں کی ڈی ایچ کیو منتقلی میں مصروف
کھائی سے نکالنے کیلیے میڈیکل اور لیویز ریسکیوں ٹیموں کا اپریشن جاری، لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاجارہاہے، جاں بحق افراد میں 12 مرد،5بچے،5 خواتین شامل ہیں۔ڈی سی حافظ قاسم کاکڑ نے کہا کہ صبح ہی سے جائے حادثہ پر تمام ریسکیو عمل کی نگرانی کیلیے موجود ہے ،ورثاء کو معلومات اور مدد کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہیلپ ٹیم موجود ہے،ضلع کے تمام دستیاب ایمبولینسز لاشوں کی ڈی ایچ کیو منتقلی میں مصروف ہے ،لاشوں کی آبائی علاقوں تک منتقلی کیلیے ضلع انتظامیہ مفت ٹرانسپورٹ دےگی، حادثے میں ویگن ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی، لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم کی جارہی۔ مزید بتایا کہ ضروری کاروائی کے تکمیل کے بعد ہی لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائے گی ،ویگن انتہائی گہری کھائی میں جاگراہے،دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے،تمام لاشیں نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے،گاڑیاں قلابازیاں کھاتے ہوئے بری طرح سےتباہ ہو چکا،مسافر ویگن لورالائی سے ژوب جارہاتھی۔ تیزرفتاری کیساتھ موڑ کاٹتے ہوئےویگن انتہائی گہری کھائی میں جا گری ، جاں بحق افراد میں ایک خاندان بجی شامل ہے، معلومات لی جارہی ہے۔
