اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق پاکستان کے لئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی گئی ہے، اور یہ فنڈزبنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی، صوبائی ہیلتھ سسٹم کومضبوط بنانے میں بھی مدد دی جائے گی، جب کہ ہیلتھ کیئر کوریج، اسٹاف اور دواؤں کی سپلائی بہتربنائی جائے گی۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
