ہومپاکستانتحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب کاشیڈول جاری کر دیا گیا

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب کاشیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کی تیاریاں مکمل، چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف جمال انصاری کی جانب سے انتخاب کاشیڈول جاری کر دیا گیا ۔
جمال انصاری کے مطابق تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخاب 8جون کو منعقد کیا جائے گا، تحریک انصاف کی نیشنل کونسل بطور الیکٹرول کالج چیئرمین سمیت مرکزی و صوبائی گورننگ باڈیز کا انتخاب کرے گی، نیشنل کونسل کا اجلاس 8جون کواسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔