ہومپاکستانپاکستان کے یومِ آزادی پر سویڈش سفیر کی مبارکباد

پاکستان کے یومِ آزادی پر سویڈش سفیر کی مبارکباد

اسلام آباد(سب نیوز): پاکستان میں سویڈن کے سفیر الیکس برگ نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سویڈش سفارتخانے کی جانب سے جاری پیغام میں سفیر الیکس برگ نے کہا کہ پاکستان کے یومِ آزادی پر سفارتخانہ سویڈن اسلام آباد میں پاکستان کے عوام کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان کے سفر اور ان متنوع لوگوں کی خدمات و کردار پر غور کرنے کا موقع ہے جو امید، استقامت اور عزم کے ساتھ ملک کے مستقبل کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سویڈش سفیر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے برس پاکستان کے لیے خوشحالی اور سب کے لیے مزید مواقع لے کر آئیں۔

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ’’یومِ آزادی مبارک‘‘ کے الفاظ سے کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔