پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )اے اے سی آفتاب احمد کی جانب سے سپریم کورٹ وکیل پر تشدد اور مقدمہ کا معاملہ،خیبر پختونخوا بار کونسل کا پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے ،آج بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔بار کونسل کا کہنا ہے کہ اے اے سی کی ایما پر پولیس نے وکیل پر تشدد کرکے مقدمہ درج کروایا،جھوٹے مقدمے کو فوری ختم کرکے واقعہ کی انکوائری کی جائے۔بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ اے اے سی سمیت تمام ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے فوری گرفتار کیا جائے،صوبہ بھر کے تمام بار ایسوسی ایشنز نے وکیل پر تشدد اور مقدمہ کی مذمت کی ۔سپریم کورٹ بارکونسل اور ایسوسی نے بھی کے پی بار کے فیصلے کی تائیدکی۔بار کونسل کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر اے اے سی سمیت ملوث اہلکاروں پر مقدمہ درج ہوچکا ہے،آئندہ کا لائحہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اجلاس میں طے کیا جائے گا۔
پشاور،خیبر پختونخوا بار کونسل کی وکیل پر تشدد کیخلاف صوبے بھر میں ہڑتال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
