پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )باڑہ کالا خیل پہاڑوں پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو1122 کا آپریشن دوسرے دن بھی جاری۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو1122 کالا خیل پہاڑوں پر قابو پانے کے لیے خیبر، پشاور اور کوہاٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ریسکیو1122 ٹیمیں پوری رات پہاڑی سلسلے پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے مصروف رہی، ریسکیو1122 کی تازہ دم ٹیموں نے ذیادہ تر پہاڑی سلسلے پر لگی آگ پر قابو پالیا ہے، ریسکیو1122 کے 80 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، شانگلہ کی تحصیل جبہ دندئی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے ؕ۔
باڑہ کالا خیل پہاڑوں پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو1122 کا آپریشن دوسرے دن بھی جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
