ویٹرنز آف پاکستان نے موجودہ ملکی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور عدلیہ کو تجاویز پیش کر دیں
جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی داخلی اور خارجی سلامتی کو درپیش خطرات، امریکی تحقیقاتی اداروں کی رپورٹس،بھارتی امریکی جنگی کھیل اور پاکستان کے عدم استحکام کے راستے تشویشناک ہیں بیرونی خطرات کے دوررس منفی اثرا ت سے پاکستان میں اندرونی عدم استحکام ،معاشی بد انتظامی ،سیاسی پولرائزیشن اور فرقہ واریت میں اضافہ ہو رہا ہے
حکومت 25مئی سے پہلے اور بعد پولیس کی کارکردگی کی تحقیقات اور ذمہ داری کے تعین کے لیے عدالتی کمیشن کا تقرر کریں،وزیر داخلہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے ،تباہ شدہ املاک اور ٹرانسپورٹ کا معاوضہ ادا کیا جائے، پارلیمنٹ کو تحلیل کیا جائے اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے
عدلیہ صدر پاکستان کی طرف سے خطوط میں اٹھائے گئے معاملات میں مثبت کارروائی کرے ،پنجاب میں آئینی بحران کو حل کریں اور جائز حکومت کو یقینی بنائیں ،الیکشن کمیشن پر عدالتی نگرانی مسلط کریں،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کیس پر مانیٹرنگ جج مقرر کریں،اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مسلح افواج کے حوصلے پست نہ ہوں، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نچلے درجے کے سابق فوجیوں کی پنشن میں اضافہ ہونا چاہیے ۔
ویٹرنز آف پاکستان کا پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے، نئے انتخابات کے اعلان کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
