ہومپاکستان34ویں مڈ کیئرئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18کے افسران کی نامزدگیاں

34ویں مڈ کیئرئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18کے افسران کی نامزدگیاں

34ویں مڈ کیئرئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18کے افسران کی نامزدگیاں کر دی گئی ہیں ،کورس کیلئے مجموعی طورپر 167افسران کو نامزد کیا گیا ہے
جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ ،پولیس سروس گروپ اور آفس مینجمنٹ گروپ کے 12،12 افسران ،پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے 9افسران ، ان لینڈ ریونیو سروس گروپ کے 12، کسٹم سروس گروپ کے 8، فارن سروس گروپ کے 10،انفارمیشن گروپ کا ایک ، کامرس اینڈ ٹریڈ گرو پ کے 2، اکانومسٹ گروپ کے 2، ملٹری لینڈ و کنٹونمنٹ کے ایک افسر کو نامزد کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں کورس کیلئے وزارت ریلوے سے چار ، وزارت تجارت سے ایک ، وزارت تعلیم سے 2، ایف بی آر سے کے ایک افسر ، وزارت میری ٹائمز آفیئرز کا ایک ، وزارت داخلہ کے 6، فنانس ڈویژن اور نیب کے ایک ایک افسر کو نامزد کیا گیا ہے ۔
1 1 1

2 1 1

3 1 1

4 1

5 1

6 1

7 1

8 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔