ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 576 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 924 میگاواٹ ہے، جب کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جب کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 219میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 284میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 764 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 190 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 189 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار سے بڑھ گیا، بدترین لوڈشیڈنگ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
