اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ وکلا برادری ہمیشہ برے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے،قوم وکلا اور ہم تیار ہیں جلد ہی اپ سب کو آزادی ملے گی،ہماری پارٹی دو ماہ سے جتنی متحرک ہے پہلے کبھی نہیں تھی،ہم پر لانگ مارچ کے دوران جو بربریت ہوئی اس کے باوجود لیڈر شپ اور کارکنان کھڑے رہے ۔ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ایک دھڑا جان چکا ہے کہ ان کی سیاست کو خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب عدالتوں میں الیکشن روکنے کے لیے درخواستیں لے کر جارہے ہیں ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید جاوید نے کہا کہ اگلے ازادی مارچ کے لیے سپریم کورٹ کی پروٹیکشن کے منتظر ہیں پروٹیکشن اتے ہی مارچ ہوگا ،
قوم وکلا اور ہم تیار ہیں جلد ہی اپ سب کو آزادی ملے گی،اسد عمر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
