ہومپاکستانلانگ مارچ میں توڑپھوڑ کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنمائوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

لانگ مارچ میں توڑپھوڑ کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنمائوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لانگ مارچ میں توڑپھوڑ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے اسد عمر ، صداقت عباسی ، راجہ خرم ، علی اعوان کی 20 جون تک عبوری ضمانتیں منظور۔پی ٹی آئی رہنما ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں پیش ہوئے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔ عدالت نے اسد عمر اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج ایف آئی آر میں ضمانتیں منظور کیں عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔