ہومپاکستانسینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنگامہ برپا کردیا

سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنگامہ برپا کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں راتوں رات بڑھانے پر صبح سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنگامہ برپا کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاجا ً واک آئوٹ کردیا۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے رات گئے عوام پر شب خون مارتے ہوئے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ سب سے اہم مسئلہ ہے اس پر ایوان میں تحریک التو پیش کی ہے اس پر بحث کرائی جائے جس پر چیرمین سینیٹ نے کہاکہ وقفہ سوالات کے بعد اس پر بحث کرا لیتے ہیں جس پر اپوزیشن اراکین نے ایوان سے ٹوکن واک آوٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔