ہومپاکستانصحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ، سیکٹر آئی سولہ میں پارک کی تعمیر مکمل

صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ، سیکٹر آئی سولہ میں پارک کی تعمیر مکمل

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے سیکٹر آئی سولہ میں پارک ڈیویلپ کیا گیا ہے۔واضح رہے آئی سولہ میں عرصہ دراز سے جو ترقیاتی کام التوا کا شکار تھے اور جنکو ماضی میں نظر انداز کیا گیا مگر موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث یہاں اب ترقیاتی کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ اسی طرح دیگر سہولیات کی فراہمی کے بعد رہائشیوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کیلئے اب سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے یہاں پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔مزکورہ منصوبے کے تحت پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے، واک ویز، سٹ آٹ ایریا، جوگنگ ٹریکس، روشنی کے مناسب انتظامات، پارکنگ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اسی طرح ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لئے پارک میں مختلف رنگوں کے موسمی پھول بھی لگائے گئے ہیں تاکہ پارک میں آنے والے شہری بالخصوص فیملیز پر فضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز بھی ہوسکیں۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص بچوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔