ہومپاکستانسی ڈی اے شعبہ یمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کاروائی،آگ پر برقوت قابو پا لیا

سی ڈی اے شعبہ یمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کاروائی،آگ پر برقوت قابو پا لیا

کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ہفتہ کے روز آگ لگنے سے متعلقہ شکایات پر بروقت کارروائی کو یقینی بنایا اور رسپانس ٹائم کے اندر آگ کو بھجا دیا۔تفصیلات کے مطابق شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہفتہ کے روز اسلام آباد کے ایف نائن پارک شاہین چوک کے قریب آگ لگنے کی شکایت موصول ہوئی جس پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رسپانس ٹائم کے اندر آگ کو بھجا دیا گیا۔اسی طرح اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے کی شکایت موصول ہوئی۔ جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور آگ کو بھجاتے ہوئے کسی بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔