ہومپاکستانپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت کاکامیاب آپریشن ،لاکھوں ڈالرز کی منشیات ضبط

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت کاکامیاب آپریشن ،لاکھوں ڈالرز کی منشیات ضبط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت نے سمندر میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 4500 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این دہشت کا سمندر میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن۔ آپریشن کے دوران 4500 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی ۔ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 6.7 ملین ڈالر ہے۔ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔