اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر کے عہدے سے برطرفی کا کیس ، وکلاء کی سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور بابر اعوان سپریم کورٹ آف پاکستان میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے ۔ عدالت نے فریقین کی باہمی رضامندی سے سماعت اکتیس مئی تک ملتوی کردی۔
عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر کے عہدے سے برطرفی کا کیس ،عدالت سے اہم خبر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
