پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ئوں نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان جب سے اقتدار سے نکلا ہے ملک میں فتنہ فساد پھیلا رہا ہے، لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ لانے کے دعویدار صرف چند ہزار لوگوں کو جمع کر سکے، حکومت نے رکاوٹیں لانگ مارچ کیلئے نہیں بلکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے لگائی ہیں، وہ عوام میں نیا شوشہ اور فتنہ پھیلا رہے ہیں اور نوجوانوں کو تقسیم کر رہے ہیں۔بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگوں نے فسادی مارچ کو مسترد کر دیا ہے، عوام نے عمران خان کی پیدا کی گئی بے روزگاری کو معاف نہیں کیا، عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق کیا، عوام نے مارچ میں شرکت نہ کرکے اپناجواب دیدیا ہے، عوام نے پی ٹی آئی کے سربراہ کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا، ریاست کے دعویدار نے معاشرہ میں نفرت کے بیج بوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت میں کورونا کے نام منی لانڈرنگ کی گئی، فتنہ فساد مارچ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، ا ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ڈالر بڑھا اور مہنگائی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے آپ کو مسترد کر دیا ہے، ملک میں جو جھوٹ پھیلا رہے تھے اس میں آپ فیل ہو چکے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے حوالہ سے خارجہ پالیسی کو تباہ کیا ، ان کا کام صرف تقریروں تک ہی محدود تھا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیلئے لاکھوں لوگوں کو لانا تھا تاہم وہ صرف دو ہزار بھی جمع نہ کر سکا، پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا پر شور مچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے رکاوٹیں لانگ مارچ کیلئے نہیں بلکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لگائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنے بھی جلسے جلوس کئے ان میں انہوں نے اپنے پونے چار سال کے دور اقتدار کی کارکردگی کی بات نہیں کی، بس وہ عوام میں نیا شوشہ اور فتنہ پھیلا رہے ہیں اور نوجوانوں کو تقسیم کر رہے ہیں، اس فتنے اور شر سے حکومت عوام کو بچانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے
تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ،ن لیگ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
