ہومبریکنگ نیوزحکومت کا تعمیراتی شعبے کیلئے درآمدی و برآمدی پالیسیوں میں بہتری،ٹیکس اصلاحات کا فیصلہ

حکومت کا تعمیراتی شعبے کیلئے درآمدی و برآمدی پالیسیوں میں بہتری،ٹیکس اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد:قومی تعمیراتی شعبے میں اصلاحات سےمتعلق اہم اجلاس وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرصدارت ہوا،جس میں تعمیراتی صنعت کی ترقی کے لیے جامع پیکیج پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ کےقیام اورتعمیراتی شعبے کےلیےالگ بینک بنانےکی تجویز زیر غور آئی،تعمیراتی شعبےکےلیےدرآمدی وبرآمدی پالیسیوں میں بہتری اورٹیکس اصلاحات پر بھی غور کیاگیا۔

احد چیمہ نےکہاکہ مجوزہ بورڈشعبےکی ترقی اورریگولیٹری نگرانی کا دہرا کردار اداکرےگا،سرکاری و نجی نمائندوں پرمشتمل بورڈتعمیراتی معیار کو عالمی سطح پر لانے میں مدد دے گا،کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ بینک کا فیصلہ اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کی مالیاتی فیزیبلٹی پر ہوگا،۔

وفاقی وزیر نے کہا سرکاری منصوبوں کی ڈیفیکٹ لائبیلٹی پیریڈ ایک سال سے بڑھا کر جلد تین سال کی جا رہی ہے،جبکہ مستقبل میں اسے پانچ سال تک بڑھانے کا روڈ میپ بھی موجود ہے۔

اجلاس میں کنسلٹنٹس کو ڈیزائن کی خامیوں اور تکنیکی غلطیوں پر قانونی و مالی طور پر جوابدہ بنانے کی تجویز بھی زیرغور آئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔