ہومپاکستانآج کا دن عظم دن ،قوم ملک بچانے کیلئے باہر نکل آئی ہے،عمران اسماعیل

آج کا دن عظم دن ،قوم ملک بچانے کیلئے باہر نکل آئی ہے،عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اس عظیم قوم کے لئے آج وہ دن آگیاکہ جب قائداعظم کے پاکستان کو بچانے کیلئے نکلناہے، وطن عزیز کی حرمت قومی خودمختاری آزادی کے لیے نکلناہے، جس طرح ہمارے بڑے ملک بنانے کیلئے نکلے تھے اسی طرح عمران خان ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں، اسی جذبے سے آج وطن عزیز کو بچانے نکلنا ہے، آج ہزاروں لوگوں کے ساتھ ڈی چوک پہنچوں گا، آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، ہم نے تمام رکاوٹیں توڑ کر پاکستان کے لیے نکلنا ہے۔سابق گورنر سندھ نے فیض احمد فیض کا شعر بھی ٹویٹ کیا۔
WhatsApp Image 2022 05 25 at 7.52.17 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔