ہومپاکستانپولیس چھاپے کے دوران آدھا گھنٹہ اسٹور میں چھپا رہا، محمود الرشید

پولیس چھاپے کے دوران آدھا گھنٹہ اسٹور میں چھپا رہا، محمود الرشید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ چھاپے کے دوران وہ گھر کے اسٹور میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے۔چیئر مین پی ٹی ئی عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔اس حوالے سے میاں محمود الرشید نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے حوالے سے لاہور سے روانگی کیلئے حماد اظہر کے گھر فائنل میٹنگ تھی، میٹنگ میں پارٹی کی لاہور کی لیڈرشپ اکھٹی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی، تو میں گھر کے اسٹورمیں ایک باکس کے نیچے چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔