اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاون پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارے شہریوں کا حق ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کیخلاف ظالمانہ چھاپوں نے ایک مرتبہ پھرہمیں وہی کچھ دکھایا ہےجس سےہم واقف ہیں کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتا ہے نون لیگ فسطائیت پراترتی ہے۔ یہ کریک ڈاؤن(کٹھ پتلیوں کی) ڈوریاں تھامنے والوں پربھی سنجیدہ سوالات اٹھارہاہے۔عمران خان نے کہا کہ معیشت پہلے ہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے۔ ڈاکوؤں اور ان کے آقاؤں کو میں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورتحال میں مزید ابتری کے موجب بنیں گے اور ملک کو طوائف الملوکی کی جانب دھکیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام کے جلوسوں کو روکا گیا نہ ہی ہم نے انکےکارکنان کیخلاف کسی قسم کی چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔ ڈیموکریٹس اور کلپٹوکریٹس میں یہی تو فرق ہوتا ہے۔
سوالات اٹھارہاہے۔معیشت پہلےہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے۔ ڈاکوؤں اور ان کے آقاؤں کو میں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورتحال میں مزید ابتری کے موجب بنیں گے اور ملک کو طوائف الملوکی کی جانب دھکیلیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2022
پرامن احتجاج ہمارےشہریوں کاحق ہے۔ پنجاب+ اسلام آباد میںPTI کارکنان+رہنماؤں کیخلاف ظالمانہ چھاپوں نے ایک مرتبہ پھرہمیں وہی کچھ دکھایاہےجس سےہم واقف ہیں کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتاہے نون لیگ فسطائیت پراترتی ہے۔یہ کریک ڈاؤن(کٹھ پتلیوں کی) ڈوریاں تھامنے والوں پربھی سنجیدہ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2022
