منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا منصو بہ ، یو ایس ایڈ کی گرانٹ سے دو یونٹوں کی اپ گریڈیشن مکمل، بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ،
دونوں یونٹوں کی مجموعی پیداوری صلاحیت 200سے بڑھ کر 270 میگاواٹ ہو گئی ،یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کونین کا منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کا دور ہ ،اپ گریڈ کئے گئے دونوں یونٹوں سے بجلی کی پیداوار کا مشاہدہ کیا،52 ارب 22کروڑ روپے کی لاگت سے منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے ،منصوبے کیلئے یو ایس ایڈ 150 ملین ڈالر کی گرانٹ دے رہا ہے،باقی رقم کا انتظام واپڈا اپنے وسائل اور قرض سے کر رہا ہے،تمام 10 یونٹوں کی مرحلہ وار اپ گریڈیشن ہوگی منگلا کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار سے بڑھ کر ایک ہزار 310میگاواٹ ہو جائے گی ۔
